انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

کراچی (قدرت روزنامہ )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 52 پیسے پر آ گیاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہاہے ، آج کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 862 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 112 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے ، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 975 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے اور امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی ایک لاکھ 14 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لے گا۔