وفاقی حکومت اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جس طریقے سے آرڈنینس کے ذریعے پارلیمنٹ کی توقیر کررہے ہیں وہ ناقابل برداشت ہے اب وفاقی حکومت اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ہر معاملے کو آرڈنینس کے ذریعے چلایا جارہا ہے جس سے ملک خطرناک صورتحال سے دوچار ہو گا . جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اگر مرکزی قیاد ت نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو ہم بھرپور ساتھ دیکر اسلام آباد کا رخ کریں گے .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علما اسلام کے سنیئر اراکین و کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا . انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن18نومبر کو بلوچستان کا دورہ کریں گے جمعیت علما اسلام کے عہدیدار اور کارکن دورے کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں آنیوالا دور جمعیت علما اسلام کا ہے او ر جمعیت علما اسلام آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا جس کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی کا راج ہے اور ملکی معیشت تباہی سے دوچار ہے ان تمام تر بحرانوں کے ذمہ دار عمران نیازی اور ان کی حکومت ہے انہوں نے کہاکہ اب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اپنی ناکام پالیسیوں کو چھپانے کیلئے آرڈنینس لا کر اپنے کرپشن کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں مگر وقت آنے پر ضرور ان سے حساب لیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحاد ملک میں آئین کی بالادستی،پارلیمنٹ کی خودمختیاری، جمہور کی حکمرانی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی اور ملک میں تاریخ کی بدترین مہنگائی،سخت ترین بیروزگاری سے اپنے عوام کو نجات دلانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی . ملک کو جن بحرانوں کا سامنا ہے اور عالمی طور پر تنہائی کا شکار ہوچکا ہے . . .

متعلقہ خبریں