2000سے پہلے سے رجسٹرڈ اور 2015کے بعد ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنیوالی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کافیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)2000سے پہلے سے رجسٹرڈ اور 2015کے بعدٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی 52ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا . ڈائریکٹرریجن سی قمرالحسن نے کہا ہے کہ گاڑی مالکان کی جانب سے پچھلے 5سال سے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا گیا .

ایسی گاڑیوں پر کوئی دوسری ٹرانزیکشن بھی نہیں ہوئی، یہ گاڑیاں اپنی لائف بھی مکمل کرچکی ہیں . گاڑی مالکان کے ذمہ کروڑوں روپے ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہیں . گاڑیاں پرانی ہونے کی وجہ سے آلودگی اورسموگ پھیلانے کاباعث بن رہی ہیں . گاڑی مالکان 15دن کے اندراپیل کرسکتے ہیں، 15دن کے بعدگاڑی کی رجسٹریشن بحال نہیں کی جائے . .

متعلقہ خبریں