سعودی عرب میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کردی گئی

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کردی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کردی گئی جس میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حرم شریف سے براہِ راست نماز دنیا بھر میں سیٹلائٹ کے ذریعے آن ائیر کی گئی .

مسجدالحرام میں شیخ بندر بلیلہ نے نماز کی امامت کی اور خطبہ دیا .

اس کے علاوہ تمام علاقائی مساجد میں بھی نماز استسقاء ادا کی گئی . واضح رہے کہ طواف وعمرہ معمول کے مطابق جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں