ایک دن کے وقفے کے بعد چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چینی کی قیمت پر پرچون میں 170روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے چینی کی بوری میں ایک دن کے وقفے کے بعد700روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اور چینی کی بوری 6ہزار 300روپے سے 7ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ہشتنگری میں ہول سیل میں چینی 150روپے فی کلو جبکہ پرچون میں 170روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے چینی کی قیمت میں مسلسل اور مزید اضافہ کے باعث سٹاک کئے جانے والے چینی کے تاجروں نے کروڑوں روپے کا منافع کر لیا ہے ہشتنگری، رامپورہ، اشرف روڈ، پیپل منڈی، فقیر آباد سمیت پشاور کے چینی کے 45بڑے ڈیلرز نے ایک مہینے کے دوران اربوں روپے کا منافع کیا ہے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث مٹھائی، چائے فروشوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے چینی سے بننے والے اشیاء کی قیمتوں میں 300روپے کا تک ااضافہ ہوا ہے . .

.

متعلقہ خبریں