سعودی کنگ شاہ سلمان کا پاکستان کی عوام کیلئے تحفہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سعودی کنگ شاہ سلمان نے پاکستان کی عوام کیلئے تحفہ بھجوادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے ریلیف پیکیج بلوچستان کے10اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا ، یہ پیکج این ڈی ایم اے، صوبائی حکومت اور این جی اوز کے ذریعے شفاف انداز سے تقیسم ہو گا۔اس حوالے سے سعودی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے 10اضلاع میں کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ، قلات، مستونگ، ہرنائی، لورالائی اور چاغی شامل ہیں۔
سعودی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ہرنائی کے 10 ہزار زلزلہ متاثرین گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا، شمالی وزیرستان کے بکا خیل کیمپ میں 2 ہزار ایک سو امدادی پیکج تقسیم ہوں گے۔واضح رہے کہ امدادی سامان میں 58 ہزار رضائیاں، 29 ہزار گرم کپڑوں کی کٹس شامل بیں، کنگ سلمان ریلیف پیکج سے 2 لاکھ 3 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔