پاکستان

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا ایسادعویٰ کہ پاکستانیوں کو شدید غصہ آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول 144روپے کا ہونے کے باوجود خطے میں سب سے سستا ہے ، دیگر ملکوں میں قیمتیں پاکستان سے کہیں زیادہ ہیں ۔اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت بڑھی ، ہر وہ ملک جس کی زمین سے تیل نہیں نکلتا وہاں پٹرول کی قیمت بڑھی ہے ، بھارت میں پٹرول ڈھائی سو روپے کا لیٹر ہے ، بنگلہ دیش میں یہ فی لیٹر 200 کا جبکہ پاکستان میں 144 روپے کا لیٹر ہے ۔ اس وقت خطے میں سب سے سستا پٹرول اور ڈیزل پاکستان میں ہے ۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر اپنے ٹیکسز در گزر کر رہی ہے ، یہ ساری دنیا پر مشکل وقت ہے ، کورونا گزشتہ 100 سالوں میں آنے والی سب سے بڑی آفت ہے ۔

کورونا کے بعد اب دنیا کھل رہی ہے امید ہے سردیوں کے بعد تیل کی قیمتیں واپس آجائیں گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ دو کروڑ خاندانوں یعنی تیرہ کروڑ لوگوں کو آٹے ، گھی اور دالوں پر احساس کارڈ کی شکل میں ریلیف دے رہے ہیں جس کیلئے صوبے اور مرکز نے مل کر 120ارب روپے دیے ہیں ، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 20 لاکھ خاندانوں کو قرضے دے رہے ہیں ۔سود کے بغیر گھر کے لئے 20 لاکھ خاندانوں کو قرضے دے رہے ہیں ، ہماری آمدنی بڑھتی رہی تو لوگوں کو مشکل وقت سے نکالنے کیلئے مزید کام کریں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے دوران ساری دنیا میں مہنگائی ہوئی ،شپنگ چارجز میں ہی ساڑھے تین سوفیصد اضافہ ہوا ، ہماری آدھی بجلی تیل سے بنتی ہے ، تیل مہنگا ہونے سے بجلی مہنگی ہوئی ،پام آئل کی قیمتیں بڑھیں ، ہماری 70فیصد دالیں درآمد ہوتی ہیں ،ساری دنیا میں مہنگائی ہوئی ، پاکستان بھی آسمان پر نہیں ہے یہاں بھی مہنگائی ہوئی ، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو مہنگائی سے بچائیں ۔

متعلقہ خبریں