بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر ماورائے عدالت گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ،بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ روزنوشکی کے پارٹی کے سینئر رہنماءسرور بلوچ مرحوم کے فرزندوں بہروز بلوچ ‘ بہار بلوچ کو ان کے گھر سے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے نوشکی سے اغواءنما گرفتاری کے بعد لاپتہ کرنے کا عمل قابل مذمت ہے بلوچستان میں ایک بار پھر ماورائے عدالت قتل و غارت گری ‘ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جو قابل تشویش ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بہروز بلوچ ‘ بہار بلوچ بی این پی کے کارکن اور نوشکی کے سروری یونٹ کے اراکین ہیں بی این پی سیاسی قومی جماعت ہے چادر و چار دیواری کی پامالی اور ماورائے عدالت گرفتاریاں ‘ بالخصوص نہتے معصوم نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کر کے اغواءنما گرفتاریاں ناقابل برداشت ہیں بی این پی ایسے اقدامات کی مذمت کرتی رہے گی ہونا تو یہ چاہئے کہ بلوچستان کے حالات کو بہتری کی جانب لے جایا جائے ایک بار پھر ماورائے عدالت اقدامات انسانی حقوق کی پامالی کے مرتکب ہیں نام نہاد دور جمہوریت میں قوانین موجود ہونے کے باوجود غیر قانونی اقدامات سے یقینا بلوچستان کے عوام میں مایوسی پھیلانے کا سبب بنے گا انتظامیہ کے ارباب و اختیار کی اولین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بے گناہ نوجوانوں کو بازیاب کرائے اس کے برعکس بی این پی ہر فورم پر آواز بلند کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے . .

.

متعلقہ خبریں