پیڑولیم مصنوعات میں اضافہ فورا واپس لیا جائے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری اور اقربا پروری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ناتجربہ کار ٹیم نے ملک کو بازیچہ اطفال بنادیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ قابل قبول نہیں مہنگائی کے حوالے سے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر آخری حد تک جائیں گے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا .

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے واضع کیا ہے کہ اس وقت جو ٹیم برسر اقتدار ہے ان میں نہ کوئی تجربہ کار ماہر معاشیات اور نہ ہی کوئی تجربہ کار سیاستدان ہے غیرمنطقی الفاظ کے ہیر پیر کے ساتھ ملک کو بازیچہ اطفال بناکر عوام کو نان شبینہ کا محتاج بناکر خودکشیوں پہ مجبور کر دیا ہے . اس وقت ملک کم آمدنی اور ذیادہ مہنگائی میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے دواہیاں اتنی مہنگی ہوگئی ہیں کہ غریب لوگ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر موت کے منہ میں چلے جاہیں مگر اپنا علاج نہ کراسکیں . دوسری جانب بیروزگاری کا یہ عالم ہیے کہ لاکھوں نوجوان ڈگریاں لیکر بے روزگاری کے ہاتھو نفسیاتی مریض بن رہیے ہیں بیروزگاری نے ہمارے سماج کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے . ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف بھرپور تحریک چلائی گی اور سلیکٹڈ حکومت کو مجبور کردیا جاہیگا کہ پٹرولیم قیمتوں سمیت دواہیوں اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں فی الفور اور واضع کمی کرے . . .

متعلقہ خبریں