عالمی دنیا

اسپین پہنچنے کا کامیاب شارٹ کٹ، طیارے سے 20 مسافر کیسےفرار ہوئے؟

اسپین (قدرت روزنامہ) یورپ پہنچنے کے لئے غیر قانونی تارکین وطن طرح طرح کے حربے اختیار کرتے ہیں، خطرناک ترین سمندروں میں ہلکی پھلکی کشتیوں میں سفر سے لے کر برف سے اٹے پہاڑوں اور صحراؤں کو عبورکرنے سے لے کر کنٹینروں میں بند ہوکر بحری جہازوں میں سفر تک ہر طریقہ اختیار کیا جاتا ہے لیکن اسپین پہنچنے کےلئے پہلی دفعہ ہوائی جہاز استعمال کیا گیا .
پالما دی ملور ائرپورٹ کو ایک جہاز سے کال وصول ہوئی کہ جہازکے مسافر کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی اس لئے اترنے کی اجازت دی جائے ۔ جہاز مراکش سے ترکی جا رہا تھا۔ اجازت ملنے پر جہاز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی لیکن دل چسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب طیارے کے 20 سے زائد مسافر ٹارمک پر کھڑے طیارے سے فرارہوگئے
جزیرے کا مصروف ترین ایئرپورٹ کو چار گھنٹوں کے لیے بند رہا 13 فلائٹس کو دیگر ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ پالما دی ملورکا سے اڑنے والی 16 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔پولیس کے مطابق دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اخبار کے مطابق جس مسافر نے خرابی صحت کی شکایت کی تھی جب اس کو ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد ان کو مکمل صحتمند قرار دیا جس پر حکام نے اسے بھی حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں