سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی ٹاس جب کی گئی تو افغان کیپٹن محمد نبی نے جیتا جس پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ان سے پہلے باؤلنگ کرانے کا کہا اور ایسا ہی انہوں کیا، ٹاس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے . سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹرر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی ٹیم کی فتح پر ٹویٹ کیا کہ " یہ اس طرح کیا جاتا ہے انڈیا نے انڈیا طرح کھیلا" جس پر پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے ٹویٹ کرتے کہا کہ بی سی سی آئی نے کچھ منٹ پہلے ایک اچھا میچ خریدا . آکاش چوپڑا بات برداشت نہ کرسکے اور غیر مناسب رویہ اپناتے جواب دیا کہ " اگر صرف بند دماغ اور بند منہ کے ساتھ آئے" بعد ازاں بھارتی میڈیا نے ٹوئٹر پر ہونے والی اس معمولی بات کا پتنگڑ بناتے اس کو بڑے پیمانے پر پیش کیا . بھارتی میڈیا کی اس حرکت پر کچھ نے اداکارہ کی حمایت کرتے اس کو درست قرار دیا، مزید سحر کا کہناتھا کہ ہر ایک نے دیکھا کہ افغانی کھلاڑی خود چھکے اور چوکے لگاوارہے تھے تاکہ بھارتی ٹیم کا رنز ریٹ نیوزی لینڈ سے زیادہ ہوجائے . . .
(قدرت روزنامہ)ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، بھارت اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین ہونے والے میچ پر پاکستانی اداکارہ نے الزام لگایا کہ میچ فکس تھا جبکہ اس میچ کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی جس نے مزید حقائق واضح کردیے .
شارجہ اور دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کا میلہ سجا ہوا ہے جہاں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، گزشتہ دنوں بھارت اور افغانستان کے مابین ہونے والے میچ پر چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ میچ فکسنگ کی گئی تھی اس پر پاکستانی اداکارہ سحرشنواری نے بھی متعدد ٹویٹس کئے جو کہ سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کو ہضم نہ ہوسکیں .
متعلقہ خبریں