یہ نہیں سوچ رہے کہ سیمی فائنل میں مدمقابل کون ہوگا، جو بھی سامنے آئےگا شکست دیں گے۔۔۔پاکستانی کھلاڑیوں کے عزائم بلند!
محمد حفیظ نےکہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو تقریباً 12سے 13ٹی 20 کھیلنے کا موقع نہیں ملا . انہوں نےمزید کہا کہ ویسٹ انڈیزمیں بارش،نیوزی لینڈ کا واپس جانا، انگلینڈ کا انکار، اس کے باوجود اچھی تیاری کی . انہوں نے کہا کہ ہدف صرف ایک ٹیم کو شکست دینا نہیں بلکہ پورا ایونٹ جیتنا ہے . انہوں نے ٹیم کی ایونٹ میں شاندار کارکردگی پرکہا کہ پاکستان ٹیم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور پہلے میچ میں بھارت سے جیت کر ٹیم پر مثبت اثرات پڑے . انہوں نےکپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین قیادت کےساتھ اچھی کارکردگی بھی دکھا رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی پرپہلےبہت سوالات اٹھے جس کو بابر نے غلط ثابت کیا، بابر اعظم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے . انہوں نےاپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ میرا فوکس ورلڈ کپ پرہے اپنی ریٹائرمنٹ کا فی الحال نہیں سوچ رہا . انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرکے ایسے موقع پر جذباتی نہیں ہونا چاہتا . . .