کراچی ؛ مہنگائی اور تباہ حال کاروبار سے پریشان شخص نے بیوی کی زندگی کا خاتمہ کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے حسین آباد میں کاروبار تباہ ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کی زندگی کا خاتمہ کردیا . تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے حسین آباد کے رہائشی 52 سالہ مشتاق پٹیل نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی صبیحہ بی بی کو قتل کردیا ، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تمام تر قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جب کہ ملزم مشتاق پٹیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا .

گرفتار کے بعد ملزم کی جانب سے پولیس کو اعترافی بیان دیا گیا کہ ہمارے 4 بچے ہیں ، جن میں ایک بیٹا شادی شدہ اور ان سے الگ رہتا ہے گزشتہ چند برسوں کے دوران کاروبار تباہ ہوگیا اور مہنگائی کی وجہ سے گزارہ بھی مشکل ہوگیا جس کی وجہ سے بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا ، اسی وجہ سے حالات سے تنگ آکر بیوی کو قتل کردیا . دوسری جانب گھریلو تنازعے کے نتیجےمیں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کی واقعے میں سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو برقرار رکھا ، جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں گھیریلو تنازعہ میں بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا ، عدالت نے سزا موت برقرار رکھتے ہوئے ملزم رب نواز کی اپیل مسترد کردی . مدعی مقدمہ روبینہ کے مطابق 28 سالہ چھوٹی بہن شوہر سے ناراض ہو کر میرے گھر رہائش پذیر تھی ، 14 اگست 2016 کو بہن شبانہ کا شوہر اسے لینے کیماڑی میں واقع میرے گھر آیا ، رب نواز نے بہن کے سر پر فائر کیا جس سے وہ ہلاک ہوگئی ، میاں بیوی کے چار بچے تھے، تین ماں کے ساتھ اور ایک والد کے ساتھ سہراب گوٹھ رہتا تھا ، ماتحت عدالت نے عینی شاہدین کے بیان کی روشنی میں ملز کو سزائے موت سنائی تھی ، جس کے بعد ملزم نے سزا کے فیصلے کیخلاف جیل سے اپیل دائر کی تاہم ہائیکورٹ نے اپیل مسترد کردی . . .

متعلقہ خبریں