ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ن لیگ کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی . شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک آئین کے مطابق چلے گا تو ترقی کرے گا . انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کا الیکشن صاف و شفاف نہیں تھا، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور الیکشن میں دھاندلی روکنا بھی الیکشن کمیشن کا کام ہے . سابق وزریراعظم نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے متعلق انکوائری رپورٹ میں افسران کے نام سامنے آئے ہیں لیکن این اے 75 ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ پبلک نہیں کی گئی ہے . انہوں ںے الزام عائد کیا کہ تاریخ کی نا اہل ترین حکومت برسراقتدار ہے . ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4 بجے پولنگ اسٹیشنز بند کرنےکی ہدایت دی گئی،پولیس نے الیکشن کمیشن کےعملے کو دھمکایا، 20 پریذائیڈنگ افسران کو پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا،20 پریذائیڈنگ افسران کو نامعلوم جگہ پرمنتقل کیا گیا اورخاتون پریذائیڈنگ افسرکے ساتھ بدتمیزی کی گئی . شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پولیس کاطکام عملےطکی حفاظت کرناتھا، اغواکرنا نہیں . ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور محکمہ تعلیم الیکشن چوری میں ملوث ہیں . ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حکومت کو الیکشن چوری کا جواب دینا پڑے گا، امید ہےالیکشن کمیشن ملوث کرداروں کوسزائیں دے گا اور یہ بھی امید ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اس کا نوٹس بھی لے گی . ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ ڈسکہ الیکشن چوری کرنے والوں کوعبرتناک سزائیں دی جائیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی کی وجہ 2018 کا الیکشن چوری ہونا ہے . انہوں نے حکومت کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے .
متعلقہ خبریں