ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: بابر اعظم کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے کپتان بن گئے

شارجہ(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے . ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موجودہ ایڈیشن میں اب تک بابر اعظم نے 264 رنز بنالیے ہیں .

بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف اننگز کے دوران سری لنکا کے سابق کپتان مہیلاجے وردھنیکا ریکارڈ توڑ دیا . مہیلاجے وردھنے نے 2012 ورلڈ کپ میں بطور کپتان 201 رنز بنائے تھے . اس کے علاوہ بابر اعظم کسی بھی ایک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی ہوگئے . بابر اعظم سے قبل یہ اعزاز 2010 میں 223 رنز بنانے والے سلمان بٹ کے پاس تھا . واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز 319 ویرات کوہلی نے 2014 میں اسکور کیے تھے . اس کے علاوہ بابر اعظم موجودہ ورلڈ کپ ایڈیشن میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے جوز بٹلر نے اس ایڈیشن میں اب تک 240 رنز کیے ہیں . . .

متعلقہ خبریں