انشاءاللہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ جیت کر دیکھا ئی گی۔۔’خواب پورا کرنے کیلئے جو ہو سکا کریں گے‘۔۔۔۔کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر
سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ 11 نومبر کو آسٹریلیا سے ہو گا اور پوری قوم نے بابر اعظم الیون سے امیدیں باندھ لی ہیں کہ اس بار ٹرافی گرین شرٹس کا ہی مقدر بنے گی . قوم کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی پرجوش اور پرامید ہیں کہ اگر قوم کی دعائیں ساتھ رہیں تو اس بار قوم کو جیت کی خوشیاں دیں گے . اس حوالے سے قومی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے . پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آگے بڑھتے رہیں، ایک وقت میں ایک قدم آگے . قومی ٹیم میں تیزی سے اپنی جگہ بنانے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان زندہ باد کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ خواب کو زندہ رکھنے اور اسے پورا کرنے کے لیے ہم سے جو کچھ ہو سکا کریں گے . آصف علی کا کہنا تھا کہ اس ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں . یاد رہے کہ آصف علی اس سے پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ میں قوم کو اس وقت اپنی خوشی کا اظہار کر کے دکھاؤں گا جب ہم ٹرافی جیت جائیں گے . شعیب ملک نے گزشتہ روز میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پوری ٹیم کے نام کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ چلو لڑکو، تم یہ کر سکتے ہو، ان شاء اللہ . . .