انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی دینا ہوگی، باقی تمام ٹیکس ہم نکال دینگے،شوکت ترین

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہیکہ انکم اور جی ایس ٹی دینا ہوگی، باقی تمام ٹیکس ہم نکال دیں گے . ہراسگی کے خاتمے کے سسٹم پر کام مکمل کریں گے تاخیر کی وجہ ایف بی آر ہے .

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان بھرکے تاجر مجھے ملنے آئے تھے، تاجروں کو کہا کہ ٹیکس تو ہم سب نے دینا ہے کیونکہ اگرآپ ٹیکس نہیں دیتے توآپ کو ووٹ کا بھی کوئی حق نہیں . انہوں نے کہا کہ انکم اور جی ایس ٹی دینا ہوگی، باقی تمام ٹیکس ہم نکال دیں گے، ہم جبر نہیں کریں گے التجا کریں گے کہ ٹیکس دے دیں . مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایس ایم ای اور آئی ٹی سیکٹر میں لوگوں کے پاس پیسا نہیں ہے تو ہم دیں گے . بعدا زاں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ وزیراعظم کو ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کرنے کرنے کی ضرورت ہے؟ جس پر مشیر خزانہ نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کر نے کی کوئی ضرورت نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہراسگی کے خاتمے کے سسٹم پر کام مکمل کریں گے تاخیر کی وجہ ایف بی آر ہے ایف بی آر میں آج کا کام پرسوں ہو تا ہے . کیا گیس سبسڈی بھی ختم کی جار ہی ہے کے ایک سوال پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزیر توانائی سے رابطہ کریں . چینی سے متعلق سوال پر مشیر خزانہ جواب دیئے بغیر چلے گئے . . .

متعلقہ خبریں