متحدہ عرب امارات ؛ کام کے دوران زخمی ہونے پر کارکن کو 2 لاکھ 50 ہزار درہم ‏معاوضہ دینے کا حکم

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں کام کے دوران زخمی ہو کر زندگی بھر کے لیے معذور ہونے والے کارکن کو 2 لاکھ 50 ہزار درہم ‏معاوضہ دینے کا حکم سنا دیا گیا . مقامی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی کورٹ فار فیملی اینڈ سول ایڈمنسٹریٹو کلیمز نے ایک مزدور کی درخواست پر ‏فیصلہ سنایا ، جس میں کہا گیا ہے کہ 40 سالہ شخص ابوظہبی میں کام کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب اونچائی سے گرِ کر زخمی ہوا اور ‏زندگی بھر کے لیے معذور ہو گیا ، چوٹ کی وجہ سے کارکن کے چلنے کی صلاحیت بھی تقریباً 30 فیصد تک متاثر ہوئی اورکارکن اس چوٹ کے باعث ‏زندگی بھر کیلئے تعمیراتی کارکن کے طور پر مزید فرائض انجام نہیں دے سکتا .

بتایا گیا ہے کہ مزدور جس تختے پر کھڑا تھا اس کی اونچائی 10 میٹر تھی جہاں سے مزدور اچانک نیچے ٹھوس چیز پر جا گرا ، جس کے باعث مزدور کو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی جو 45 فیصد مستقل معذوری کے برابر ‏ہے . علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے ریٹائرڈ غیر ملکیوں کو خوشخبری سنادی ، پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی ملازمین جو کہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں وہ اب 5 برس کے لیے یو اے ای کا اقامہ حاصل کرسکتے ہیں ، ایسے افراد اپنے اہل خانہ کیلئے بھی اقامہ حاصل کرانے کے اہل ہوں گے اس کے لیے انہیں ڈیجیٹل طریقے سے درخواست جمع کرانا ہوگی ، ریٹائرڈ ہونے والے غیر ملکیوں کو جاری کیے جانے والے اقامے کے لیے مقرر کی جانے والی شرائط میں اہم ترین شرط مالی استطاعت کی ہے ، جس کے تحت ریٹائرڈ افراد کو کم ازکم 10 لاکھ درھم یا اس کے مساوی رقم کے ڈپازٹ کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا ، 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرانا ہوگی . اس کے علاوہ درخواست گزار کو اس بات کا بھی عہد کرنا ہوگا کہ وہ ڈپازٹ کی گئی رقم کو متحدہ عرب امارات منتقل کرے گا یا پھر یو اے ای میں سرمایہ کاری کے لیے مذکورہ رقم کو استعمال میں لایا جائے گا ، شرائط کے تحت 5 برس کا اقامہ حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو سالانہ آمدنی کا سرٹیفکیٹ بھی دینا ہوگا جو ایک لاکھ 80 ہزار درہم یا اس کے مساوی ہونا چاہیئے ، اسی طرح پیشہ ورانہ تجربے کا سرٹیفیکٹ بھی پیش کرنا ہوگا جو کم از کم 15 برس کا ہونا چاہیئے ، درخواست گزار کو اپنی رنگین تصویر اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی جمع کرانا ہوگی . . .

متعلقہ خبریں