اپوزیشن کا اجلاس۔حکومت کی قانون سازی کی کوشش ناکام بنانے کا اعلان

(قدرت روزنامہ)اپوزیشن نے حکومت کو قانون سازی کے معاملے پر سے ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے عوام دشمن عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق منگل کوحزب اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل قانونی کمیٹی کا اجلاس ہوا . اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا .

اپوزیشن نے کہا کہ حکومت کی قانون سازی کو ناکام بنائیں گے، حکومت 30 بلز مشترکہ اجلاس میں منظور کرانے کی خواہشمند ہے ، ووٹ چور حکومت کا نیب آرڈیننس اور ای وی ایم کا سازشی منصوبہ ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں . اپوزیشن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو خود کواور انکی کرپٹ حکومت کو این آراو نہیں لینے دیں گے ، مہنگائی سے عوام کی جان نکالنے والی حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی بھی تیار ہے . اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، یوسف رضا گیلانی، شاہدہ اختر علی، شیری رحمان، مریم اورنگزیب، سیّد خورشید شاہ، شازیہ مری، خواجہ آصف، سعد رفیق، سردار ایاز صادق بھی موجود تھے . . .

متعلقہ خبریں