کرکٹ کی دنیا سے بڑی بھارتی شخصیت نے شعیب ملک ، بابراعظم اورشاہین آفریدی کو کونسی ٹیم میں شامل کر لیا گیا؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئیش

دبئی (قدرت روزنامہ) ہندوستان کے مشہور کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے لیے اپنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ مرتب کرتے ہوئے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے . بھوگلے نے پاکستان کے کپتان بابراعظم، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی الیون میں شامل کیا .

انہوں نے تجاویز بھی طلب کیں اور کہا کہ رسی وین ڈیر ڈوسن اور جسپریت بمراہ بھی الیون میں جگہ بنا سکتے تھے . انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’ٹورنامنٹ کی ٹیم کے طور پر آپ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ (خالص طور پر یہاں پرفارمنس پر مبنی) . بٹلر، بابراعظم، اسلانکا، مارکرم، ملک، معین، ویز، ہسرنگا، نورٹجے، ہیزل ووڈ، آفریدی؟، رسی وین ڈر ڈسن کو اسالانکا کی جگہ رکھوں یا شعیب ملک کی جگہ؟، ہیزل ووڈ یا بمراہ‘ . بابراعظم اس وقت 128 کے سٹرائیک ریٹ سے 264 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے پانچ میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کی ہیں . شعیب ملک نے سکاٹ لینڈ کے خلاف 18 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کیا . ہندوستان کے کے ایل راہول نے سکاٹ لینڈ کے خلاف اتنی ہی گیندوں میں اپنی نصف سنچری سکور کی تھی . . .

متعلقہ خبریں