ترامیم کے مطابق درج ذیل میں سے کسی ایک معیار کو پورا کرنے والے ریٹائر ہونے والے ریٹائرمنٹ ریزیڈنسی کے اہل ہوں گے: >> ایک ملین درہم مالیت کی جائیداد (ہر امارات میں متعلقہ ادارے کی طرف سے تشخیص کی جائے گی) . >> کم از کم 1 ملین درہم کا بینک ڈپازٹ . >> سالانہ کم از کم 1 لاکھ 80 ہزار درہم کی فعال آمدنی . نئی ترامیم کا اعلان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا ، شیخ محمد نے ایکسپو 2020ء سائٹ پر کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم اپنے ملک میں سب کو خوش آمدید کہتے ہیں . خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ریٹائر ہونے والوں کے لیے نئے ریزیڈنسی ویزا کا اعلان کیا گیا ہے ، اس ضمن میں یو اے ای کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے منگل کو ٹویٹر پر نئی سکیم کا اعلان کیا . ایکسپو 2020 دبئی میں متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد شیخ محمد نے ٹویٹ کیا کہ آج ہم نے ایک ریٹائرڈ غیر ملکی کو رہائش دینے کی شرائط کو بھی منظور کر لیا ہے ، اب ریٹائر ہونے والے ہمارے ساتھ یو اے ای میں اپنا قیام مکمل کر سکتے ہیں ، ہم سب کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہتے ہیں . . .
دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے منگل کو ریٹائرڈ تارکین وطن کو رہائش دینے کی شرائط میں ترمیم کی منظوری دے دی . خلیج ٹائمز کے مطابق یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی رہائشی قوانین اور ویزا کی ضروریات کے لحاظ سے زیادہ لچک حاصل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرے گا .
متعلقہ خبریں