چینی کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی ‏قیمت میں 15روپےفی کلوکمی ہوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اچانک کمی ہو گئی . تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی و کاروباری حب کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی .

چینی کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے تحت ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی ‏قیمت میں 15روپےفی کلو کی کمی ہوئی . اس حوالے سے گروسرایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 120روپے ہو گئی جب کہ ایکس مل چینی کی 100روپےفی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے . گروسرایسوسی ایشن کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 102روپے فی کلو ہے . دوسری جانب سندھ حکومت نےگنے کی فی من امدادی قیمت 250 روپے مقرر کر دی . اس ضمن میں مشیرزراعت منظور وسان نے بتایا کہ 4 نومبر سے پہلے 16 شگرملوں نے بوائلر اسٹارٹ کر دیے ہیں اور 2 شوگر ملز میں بھی کام شروع ہو گیا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ باقی شوگر ملیں بھی کچھ دنوں میں چل جائیں گی . منظور وسان نے وقت پرنہ چلنے والی شگرملوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا . یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے چینی کا اسٹاک مارکیٹ میں لانے کے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی . شہر قائد میں ایک کلو چینی کی ایکس مِل قیمت 100 روپے اور ہول سیل بازار میں 105 روپے کلو ہوگئی . جبکہ لاہور کی اکبر منڈی میں چینی 105 روپے سے 110 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو تک کی کمی ہوئی ہے اور فی کلو قیمت 160 روپے سے کم ہو کر 140 روپے ہوگئی . اس کے علاوہ بنوں، مردان، نوشہرہ اور پشاور سمیت مختلف اضلاع میں عوام کو چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں