گزشتہ مالی سال پی ٹی وی فیس کی مد میں بجلی صارفین سے8 ارب 10 کروڑ روپے وصول کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گزشتہ مالی سال پی ٹی وی فیس کی مد بجلی صارفین سی8 ارب 10 کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں . بجلی بلوں کی مد میں پی ٹی وی کے 97 کروڑ روپے ابھی تک واجب الادا ہیں سرکاری ٹی وی نے گزشتہ مالی سال اندرونی بیرونی وسائل سے1 ارب 3 کروڑ روپے کی آمدن حاصل کی ہے ، وزارت اطلاعات و نشریات نے سرکاری ٹی وی کی آمدن اور ادائیگیوں سے متعلق تحریری جواب ایوان بالا میں جمع کروادیا، ایوان بالا کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ مالی سال 2019-20 میں سرکاری ٹی وی کو 1 ارب 16 کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے سرکاری ٹی وی 70 کروڑ روپے سے زائد کا مقروض ہے وزارت اطلاعات و نشریات نے ایوان بالا کو بتایا کہ سرکاری ٹی وی نے پینشن کی مد میں ساڑھے 13 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں ،پی ٹی وی پر مجموعی طور پر 18 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومتوں میں پی ٹی وی نقصان میں چل رہا تھا ہم نے پی ٹی وی کو منافع بخش ادارہ بنایا ،وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالوں میں پی ٹی وی میں صرف 60 لوگ بھرتی کئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں