سعودی عرب میں کم پٹرول خرچ کرنے والی گاڑیاں لانے کا فیصلہ

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں کم پٹرول خرچ کرنے والی گاڑیاں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا . عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مملکت میں زیادہ پٹرول خرچ کرنے والی گاڑیاں کم پٹرول والی گاڑیوں سے تبدیل کرنے کے لیے پروگرام تیار کیا جائے ، اس ضمن میں سعودی سینٹر فارانرجی ایفی شینسی کم پٹرول خرچ کرنے والی گاڑیوں کے حوالے سے عوام کی مدد سے تجاویز تیار کرے اور اس سلسلے میں عوام کی جانب سے زیادہ پٹرول والی گاڑیاں کم خرچ والی گاڑیوں سے تبدیلی کے بارے میں جائزہ لیا جائے .

مجلس شوریٰ نے مطالبہ کیا کہ سعودی سینٹر فارانرجی ایفی شینسی توانائی کے شعبوں میں ہر اقدام پرعمل درآمد کے لیے نظام وضع کیا جائے اور شاہی ہدایات کے تحت بجلی اور پٹرول کے خرچ میں کفایت شعاری سے کام لیا جائے اور اسے تمام شعبوں میں یقینی بنایا جائے . علاوہ ازیں سعودی عرب میں گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کو بڑی سہولت مل گئی ، آئندہ وہیکل رجسٹریشن لائسنس کارڈ اپنے ہمراہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی ، سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن کارڈ متعارف کرا دیا گیا ہے ، جس کے بعد آئندہ گاڑی کے مالکان کو روایتی کارڈ ہمراہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیوں کہ اب سمارٹ موبائل سے ابشر کے ذریعے ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن کارڈ دکھایا جاسکتا ہے . اس سلسلے میں سعودی محکمہ ٹریفک سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن کارڈ کے ذریعے ظاہر کیا جاسکتا ہے کہ وہ موثر ہے یا نہیں اور آپ متعلقہ گاڑی کے مالک ہیں ، اس کے لیے ابشر ایپ تک رسائی حاصل کرکے ڈیجیٹل آئی ڈی کا انتخاب کیا جائے ، اس کے بعد ڈیجیٹل آئی ڈی کو فعال کیا جائے پھر ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن لائسنس سروس کا انتخاب کیا جائے . دوسری طرف سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے کار اسکریچنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو 10 لاکھ ریال تک جرمانے سے خبردار کردیا ، پہلی بار گرفتار ہونے پر 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا ، 3 باراسی جرم میں گرفتار ہونے پر جرمانے کی رقم 10 لاکھ ریال تک پہنچ جائے گی ، سعودی وزارت داخلہ نے ٹریفک خلاف ورزیوں کی مد میں جاری چالان کے حوالے سے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد بار کار اسکریچنگ کرنے پر جرمانے کی انتہائی حد 10 لاکھ ریال تک ہوسکتی ہے ، کیوں کہ کار اسکریچنگ کرنا سنگین ٹریفک خلاف ورزی میں شمار کی جاتی ہے ، اس لیے اسکریچنگ پر پہلی بار گرفتار ہونے والے کو20 ہزار ریال کا جرمانہ کیا جاتا ہے ، دوسری بار گرفتاری پر جرمانہ 40 ہزار ریال ہوگا جب کہ تیسری بار 60 ہزار اور چوتھی بار 10 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں