بابر اعظم نے ایک بار پھر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

(قدرت روزنامہ)بقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی تجربہ کار بیٹسمین ویرات کوہلی سے ایک ایک اور ریکارڈ چھین لیا ہے . تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2500 رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے .

بابر اعظم نے یہ ریکارڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے نام کیا ،بابر اعظم نے 2500 رنز 62 اننگز میں مکمل کیے . بابر اعظم سے پہلے یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 68 اننگز میں 2500 رنز بنائے . آسٹریلا کے کپتان ایرن فنچ نے 78 اننگز میں،نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے 83 اننگز میں جبکہ آئرلینڈ کے پاؤل اسٹریلنگ نے 89 اننگز میں 2500 رنز بنائے تھے . واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے . ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں