صوبہ پنجاب میں گندم اور چینی کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب میں گندم اور چینی کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا . جیو نیوز کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی فراہمی روک دی گئی ہے جس کی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو پورے صوبے تک پھیل سکتا ہے ، چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹے کے تھیلے کی لاگت 85 روپے بڑھ جائے گی ، اس لیے جنوبی پنجاب سے گندم نہیں اٹھائیں گے ، پیر کو راولپنڈی اسلام آباد اور منگل کو پورے صوبے میں ہڑتال کریں گے .

اس حوالے سے ترجمان محکمہ خوراک پنجاب نے کہا ہے کہ دوسرے اضلاع سے گندم نہ اٹھانے کو بحران قرار نہیں دیا جا سکتا ، صوبے میں گندم کی قلت نہیں ہے، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں ، یہ چند مل مالکان ناجائز مطالبات منوانے کے لیے بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں . دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح اضافے کے بعد 15.21 فیصد تک پہنچ گئی، آٹا، چینی، گھی، تیل قیمت سمیت 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، صرف تین اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.67 فیصد اضافہ ہوا، جس کے باعث مہنگائی کی مجموعی شرح 15.21 پر پہنچ گئی ہے ، ایک ہفتے کے دوران 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، ایک ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں . رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2489 تک پہنچ گئی، گھی کی قیمت میں10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ، اسی طرح ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا ہے . . .

متعلقہ خبریں