انضمام الحق کا قومی ٹیم میں نئے چہروں کو شامل کرنے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں نئے چہروں کو شامل کرے . اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے لیجنڈری بلے باز نے کہا کہ اگلا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ئ میں کھیلا جائے گا اور بابر اعظم کو آئندہ میچز میں نئے کرکٹرز کو آزمانا ہوگا .

انضمام الحق نے کہا کہ پی سی بی اور سلیکشن پینل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئے کرکٹرز کو شامل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہوں گے . محمد حفیظ نے ان سے کہا ہے کہ وہ ان کے بجائے کسی نئے کھلاڑی کو شامل کریں تاہم انہوں نے افتخار احمد کو منتخب کیا لیکن میرے خیال میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا جانا چاہیے . انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم اور پی سی بی کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کیونکہ ٹیم کی بنیاد بالکل درست ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم آگے بڑھتے ہوئے مثبت چیزیں دیکھیں گے . دریں اثنائ انضمام الحق نے حسن علی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کیچ چھوڑنا کھیل کا حصہ ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ تیز گیند باز پر غیر ضروری تنقید ہو رہی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی اپنا بہترین دیتا ہے لیکن بعض اوقات بری چیزیں بھی ہوتی ہیں . حسن نے ایک شاندار کوشش کی کیونکہ یہ ایک رننگ کیچ تھا، وہ یہ کیچ نہیں لے سکے لیکن ان پر تنقید کرنا سراسر غلط ہے . . .

متعلقہ خبریں