قومی ائیر لائن اور ائیر کینیڈا کے طیارے آمنے سامنے کیسے آئے، رپورٹ جاری کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کینیڈین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن اور ائیر کینیڈا کے طیارے رن وے پر آمنے سامنے آ جانے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والی پرواز بغیر کلئیرنس ٹیکسی وے میں داخل ہوئی . پی آئی اے پرواز پائلٹ ہولڈ شاٹ لائن سے ٹیکسی وے پر چلا گیا .

طیارے کے کپتان کی مبینہ غفلت کے باعث حادثہ رونما ہو سکتا تھا . کینیڈین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ ائیر کینیڈا کا طیارہ بھی اسی رن وے پر لینڈنگ کے حتمی مرحلے پر آ چکا تھا . پی آئی اے طیارہ ٹیکسی وے پر آنے کے باعث ائیر کینیڈا کو گوراونڈ کے لیے کہا گیا . پی آئی اے طیارے کو ٹیکسی کرتے دیکھ کرائیر کینیڈا کو 15 منٹ تاخیر سے لینڈ کرایا گیا . ائیر کینیڈا طیارے کو گوراونڈ کرانے کے بعد لینڈنگ کی اجازت دی گئی . سی سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر کی کارروائی سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا . ٹورنٹو ائیرپورٹ پر 17 اکتوبر کو طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے . جب کہ قومی ائیر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ مبینہ غفلت پر ائیر لائن انتظامیہ پہلے ہی نوٹس لے چکی ہے . خیال رہے کہ 10 نومبر 2021ء کو بتایا گیا کہ پاکستان کی قومی ائیرلائن پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) پائلٹ کی غفلت کے باعث ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) اور ایئر کینیڈا کا طیارہ آمنے سامنے سے بچ گئے . قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ٹورنٹو سے اسلام آباد کے لیے پرواز 782 کا پائلٹ بغیر کلیئرنس کے ٹیکسی ‏قطار میں داخل ہو کرہولڈ شارٹ لائن سے ٹیکسی پر چلا گیا، اور اسی دوران سیول سے آنے والا ایئر کینیڈا کا طیارہ بھی اسی رن وے پر لینڈنگ کے لیے فائنل اپروچ کے بعد لینڈنگ کے حتمی مرحلے میں آچکا تھا . صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئرٹریفک کنٹرولر کی جانب سے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا گیا اور کینڈین پرواز کو بروقت مطلع ‏کیا گیا ، ائیرٹریفک کنٹرولر نے کینیڈین پرواز کو لینڈنگ سے روک کر فضا میں چکر لگانے کو کہا . پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کے طیارے کو ٹیکسی کرتے دیکھ کر ایئر کینیڈا کے طیارے کو 15 منٹ تاخیر سے لینڈ کروایا گیا، رجسٹریشن نمبر APBGY پر مبنی پاکستان کی قومی ائیرلائن پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کی پرواز ایئرکینیڈا کی لینڈنگ کے ایک منٹ بعد پاکستان (اسلام آباد) کے لیے روانہ ہوئی . ذرائع کا کہناتھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت پرپی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے نوٹس بھی لے لیا گیا . پی آئی اے پائلٹ کی مبینہ غفلت پر ائیرلائن انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کپتان کو کاک پٹ ریسورسز ‏مینجمنٹ کورس دوبارہ کرنے کے احکامات جاری کیے . . .

متعلقہ خبریں