صحت کارڈ سے کتنی رقم کا مفت علاج کروایا جاسکتا ہے؟ کارڈ کے بارے میں اہم معلومات جانیں

ساہیوال(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے دو ڈویژن ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان کیلئے صحت سہولت کارڈ کا اجراء کردیا ہے . عمران خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غریبوں کو علاج معالجے کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب صوبے پنجاب میں رہنے والے ہر گھر کو صحت کاڈر کی سہولت حاصل ہے .

اس کارڈ کے ذریعے سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج مفت کروایا جاسکتا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان کے ہر گھر کیلئے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج کرواسکتے ہیں جبکہ علاج کسی بھی سرکاری اور نجی اسپتالوں سے کروایا جاسکتا ہے . پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے مطابق اس اسکیم کے ذریعے عوام کو مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کی جائیں گی . کارڈ حاصل کرنے والے شخص کو سالانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کروانے کی سہولت موجود ہوگی ، 8 کروڑ سے زائد افراد کو صحت کی مفت سہولت دی جائے گی ، کسی بھی طرح کی سجری، اینجو پلاسٹی، کینسر سمیت دیگر امراض کا مفت علاج کروایا جاسکے گا . سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت موجود ہوگی جبکہ ملک میں موجود 150 سے زائد اسپتالوں میں مفت علاج کیا جاسکے گا . واضح رہے کہ اب تک صحت سہولت کارڈ کی سہولت صرف صوبے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موجود ہے . . .

متعلقہ خبریں