اعلیٰ عدلیہ ایک اقامہ پر وزیراعظم کو نااہل کرسکتی ہے وہ اپنے ہی جج سے کیوں نہیں پوچھ سکتے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ ایک اقامہ پر وزیراعظم کو نااہل کرسکتی ہے وہ اپنے ہی جج سے کیوں نہیں پوچھ سکتے،چیئرمین نیب نے پانچ سو چالیس ارب روپے ریکوری کا دعویٰ کیا مگر سرکاری خزانے نے ایک اعشاریہ چار ارب جمع کرایا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اسی کٹہرے میں کھڑے ہونگے جہاں آج ہم ہیں . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ تین سال گزرنے کے باوجود مجھے میرا جرم نہیں بتایا گیا .

انہوںنے کہاکہ ہم نے برداشت کرلیا چیئرمین میں اتنی ہمت نہیں . قومی احتساب بیورو کے رقم کی ریکوری کے حوالے سے اعداد و شمار میں تضاد ہے . سابق وزیراعظم نے کہاکہ رانا شمیم نے جیسا بیان حلفی دیا ایسا ہی بیان حلفی ثاقب نثار بھی جمع کرائیں ، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لیں . شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جس جج نے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف فیصلہ دیا اسکا بیان ریکارڈ پر ہے،جج صاحب فوت ہوگئے مگر فیصلہ برقرار ہے . . .

متعلقہ خبریں