شائستہ پرویز نے دورانِ عدت ضروری امر کیلئے جانے سے متعلق فتویٰ حاصل کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) لیگی رہنما شائستہ پرویز نے دوران عدت پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت پر ضروری امر کیلئے جانے سے متعلق فتویٰ حاصل کرلیا . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گی .

انہوں نے عدت کے دوران ضروری کام سے جانے سے متعلق فتویٰ حاصل کر لیا . شائستہ پرویز کے شوہر پرویز ملک کا کچھ روز قبل انتقال ہوا تھا اور اب وہ عدت میں ہیں . لیکن آج پارلیمنٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ کی قانون سازی کے حوالے سے اجلاس بھی ہونا ہے اور مسلم لیگ ن کے 2 ووٹ کم ہو رہے تھے . پرویز ملک کا انتقال ہو گیا تھا جب کہ ان کی اہلیہ عدت میں ہیں . شائستہ پرویز اسلام آباد پہنچ گئی ہیں . انہوں نے لاہور کی جامعہ اشرفیہ سے عدت کے دوران سفر کرنے کے لیے فتویٰ حاصل کیا . شائستہ پرویز ملک اپنے بیٹے علی پرویز کے ساتھ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گی . . خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل شہبازشریف کی زیرصدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں حکمت عملی زیر غور آئی . پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے اراکین اسمبلی ایوان میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں . حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اپنے اپنے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے . یاد رہے کہ دونوں ایوانوں میں ارکان کی مجموعی تعداد چار سو چالیس ، حکومت اور اتحادیوں کے پاس دو سوانتیس ارکان ہیں . اپوزیشن کے ارکان کی تعداد دوسو گیارہ ہے . اس وقت دونوں ایوانوں کے موجود ارکان کی تعداد 440 ہے . حکومت اور اس کے اتحادی جماعتوں کی ارکان کی تعداد 221 ہے . اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 213 ہے . سینیٹر دلاور خان گروپ کے پاس بھی 6 نشستیں ہیں . پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے لیے ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہوگی . . .

متعلقہ خبریں