جناب سپیکر آپ زیر لب مسکرا رہے ہیں ، کھل کر مسکرائیں، شہباز شریف کے الفاظ پر اسد قیصر کھل کر مسکرا پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا ، اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سپیکر آپ زیر لب مسکرا رہے ہیں ، کھل کر مسکرائیں . شہباز شریف کے الفاظ پر سپیکر کھل کر مسکرا پڑے .

اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت 2018 میں دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی ، یہ پاکستانی تاریخ کا واحد الیکشن تھا جس کی آمد سے قبل ہی گلی محلوں میں دھاندلی کا شور ہو رہا تھا ، یہ لوگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانا چاہ رہے ہیں تا کہ انہیں 2023 میں عوام کے پاس نہ جانا پڑے کیوں کہ ان کی تین سالہ کارکردگی اس قابل نہیں کہ یہ عوام میں جا کر ووٹ مانگ سکیں اسلئے انہوں نے عوام کے پاس جانے سے بچنے کیلئے ای وی ایم مشین متعارف کی . شہباز شریف نے اس دوران سپیکر کی جانب دیکھا اور کہا کہ جناب سپیکر آپ زیر لب مسکرا رہے ہیں ، کھل کر مسکرائیں ، شہباز شریف کے الفاظ پر سپیکر اسد قیصر کھل کر مسکرائے اور کہا کہ میں اس ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، بتاتا چلوں کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ بل اس حکومت میں پاس ہوئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں