آج کی قانون سازی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے ،مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل ہی اپنی رائے دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو رہا ہے ، مسلم لیگ ن کے اجلاس سے قبل ہی آج ہونے والی قانون سازی کو آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ قرار دے دیا . مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مشترکہ اجلاس سے قبل اپنےبیان میں کہا کہ ڈسکہ الیکشن چور اگلے الیکشن پرڈاکہ ڈالنے کی قانون سازی بلڈوز کر رہے ہیں ،ہم الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے .

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھ اکہ یہ انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ عوام کی رائے کے قتل کی سازش ہے ،  انتخابی اصلاحات پارلیمانی مشاورت سے ہوتی ہیں،تین سال سے عوام الیکشن چوری کا خمیازہ بھگت رہی ہے . واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان بھی مشترکہ اجلاس میں الیکشن ریفارمز کو رگنگ بل  قرار دے چکی ہیں . شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت آنے والے عام انتخابات کو ابھی سے متنازعہ بنا رہی ہے، ای وی ایم پر الیکشن کمیشن سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتراضات ہیں . شیری رحمان نے مزید کہا کہ بلز بلڈوز کرنے کے لیے مشترکہ اجلاس کا استعمال قابل مذمت ہے . . .

متعلقہ خبریں