پنجاب

مہنگائی سے تنگ آکر عمران خان کی حکومت پر تنقید کرنے والے نے گانا ہی بنا ڈالا

لاہور (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں مختلف قسم کی ویڈیوز اور تصاویر ملتی ہیں، بہت سے لوگ اپنے جذبات کا اظہار بھی اسی پلیٹ فارم پر کرتے ہیں۔ اسی پلیٹ فارم پر میمز اور تفریح بھرا مواد بھی موجود ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے گانے کے بارے میں بتائیں گے جو عمران خان اور ان کی حکومت سے متعلق بنایا گیا ہے۔یہ گانا ٹوئیٹر پر ایک صارف کی جانب سے شئیر کیا گیا تھا، جس میں ایک بچہ گانا گا رہا ہے جبکہ بیک گراؤںڈ سنگرز کے طور پر لڑکیاں بھی موجود ہیں۔ گانا اردو اور پنجابی زبان میں گایا گیا ہے جبکہ گانے کو سوشل میڈیا پر تفریح بھرے انداز کی وجہ سے پسند کیا جا رہا ہے۔

اس گانے میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کا بھی ذکر کیا گیا ہے، اور گانے کے آگے کے بول کچھ یوں ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ اس گانے میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں سے متعلق بتایا گیا ہے۔جبکہ اس گانے میں جہانگیر ترین کی الگ ٹیم اور عمران خان سے رنجشوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ “تبدیلی عذاب لے کے آئی ہے” کے نام سے بنائے گئے اس گانے خان صاحب اور پی ٹی آئی کی حکومت پر اس طرح طنز کیا گیا ہے جیسے کہ گانا پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین نے ترتیب دیا ہو۔اگرچہ گانے کو مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ونگ کی جانب سے شئیر کیا گیا ہے، مگر اب امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بھی کوئی ایسا گانا شئیر ضرور کرے گی، جس میں خان صاحب کی اور ان کی حکومت کی اچھائیاں موجود ہوں گی۔

متعلقہ خبریں