پی ایس ایل 7، فرنچائزز کو بڑے کرکٹرز کی عدم موجودگی کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ایس ایل فرنچائزز کو 7 ویں ایڈیشن میں بڑے کرکٹرز کی عدم موجودگی کا خدشہ ستانے لگا . میڈیا سے گفتگو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ پی ایس ایل 7 کیلئے ہماری تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ 2 ایڈیشنز کورونا کے باعث متاثر ہوئے تاہم اس بار صورت حال بہتر ہونے کی امید ہے، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل 7 میں کھلاڑیوں کی نیلامی ہوتی نظر نہیں آتی البتہ ہماری ضرور ہو جائے گی، اپنے تحفظات سے پی سی بی کو پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں، امکان ہے کہ چئیرمین رمیز راجہ معاملات خوش اسلوبی سے طے کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، ڈالر کا ریٹ فکسڈ کرنے پر بھی اتفاق ہوجائے گا .

ندیم عمر نے کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز کی وجہ سے اس سال پی ایس ایل کا شیڈول متاثر ہو رہا ہے، انہی تاریخوں میں دیگر آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کی لیگز بھی کھیلی جارہی ہیں لہذا بڑے انٹرنیشنل کرکٹرز کو لانا مشکل ہوگا ، پی ایس ایل کے آغاز کے وقت ہی تجویز دی تھی کہ کوئی دوسری لیگ نہیں ہوگی لیکن اس پر عمل نہیں ہوا، کسی بھی متوازی لیگ کا انعقاد مالی خسارے کا سبب اور ہم اس کے مخالف ہیں، ہم بھارت سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں حالانکہ ہماری مارکیٹ بہت چھوٹی ہے . . .

متعلقہ خبریں