ملکی زرمبادلہ ذخائر میں صرف ایک ہفتے کے دوران 47 کروڑ ڈالرز سے زائد کی بڑی کمی

لاہور(قدرت روزنامہ) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں صرف ایک ہفتے کے دوران 47 کروڑ ڈالرز سے زائد کی بڑی کمی . تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتہ میں 47کروڑ 49لاکھ ڈالر کم ہوگئے .

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12نومبرکو 23ارب 55کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی . زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 38کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اورزرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 16ارب 94کروڑ54لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی . کمرشل بینکوں کے ذخائر 9کروڑ43لاکھ ڈالر کمی سے 6ارب 60کروڑ52لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی . دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 173.70روپے سے بڑھ کر174.70روپے اور قیمت فروخت 173.80 روپے سے بڑھ کر174.80روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 174روپے سے بڑھ کر175روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے بڑھ کر175.50روپے ہو گئی . فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 195.50روپے سے بڑھ کر 196.20روپے اور قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر198.20روپے ہو گئی اسی طرح2 روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید231.50روپے سے بڑھ کر234روپے اور قیمت فروخت234روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی . . .

متعلقہ خبریں