شبلی فراز کا ووٹنگ میشن ہیک کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاہے کہ کوئی ای وی ایم ہیک کرلے تو 10 لاکھ روپے انعام دیں گے . ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر شبلی فراز نے چیلنج کیا کہ کوئی ای وی ایم ہیک کرلے تو اسے 10 لاکھ روپے بطور انعام دئیے جائیں گے .

شبلی فراز نے بتایا کہ کئی ہیکرز کو آفس بلایا، ہیکرز کوشش کے باوجود ای وی ایم ہیک نہیں کرسکے تھے . انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ای وی ایم کی ہیکنگ پر 10 لاکھ روپے انعام بھی رکھا ہے، اپوزیشن سے درخواست تھی کہ کم از کم مشین آکر دیکھ ہی لے . وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہماری تیار کی گئی ای وی ایم کو ہیک نہیں کیا جاسکتا، ای وی ایم میں بیٹری نصب ہے یہ مشین چوبیس گھنٹے کام کرے گی . شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی طور پر ہر پارٹی کا اختیار ہوتا ہے اپنے خیالات کا اظہار کرے، اپوزیشن کو ای وی ایم پر ہر سطح پر تسلی کرانے کی کوشش کرائی گئی، اپوزیشن نے مخالف برائے مخالفت کا رویہ اپنایا ہوا ہے . . .

متعلقہ خبریں