سردیوں میں ایل این جی کی کمی سے گیس بحران مزید بڑھنے کا خدشہ

(قدرت روزنامہ)سردیوں میں ایل این جی کی کمی سے گیس بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے . تفصیلات کے مطابق نومبر کے مقابلے دسمبر میں ایل این جی کی فراہمی میں 83 اور نومبر کے مقابلے جنوری میں ایل این جی کی فراہمی میں 19 ایم سی ایف ڈی کمی کا تخمینہ ہے .

ذرائع کے مطابق دسمبر کے مقابلے جنوری میں ایل این جی کی فراہمی میں 64 ایم ایم سی ایف ڈی اضافے کا تخمینہ ہے . ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں ماہ نومبر میں ایل این جی کی فراہمی کا تخمینہ 969 اور دسمبر میں 886 ایم ایم سی ایف ڈی ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں ایل این جی کی فراہمی کا تخمینہ 950 اور فروری میں 1200 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ فروری 2022 میں جاکر ایل این جی کی پوری صلاحیت پر فراہمی کا تخمینہ ہے . واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے سردیوں کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی تجاویز تیار کر لی تھیں . ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے اور سوائے ایکسپورٹ کے جنرل انڈسٹری کو بھی 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے، کیپٹو پاور کیلئے بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز ہے . ذرائع نے بتایا تھا کہ سوئی ناردرن کی 3 ماہ کیلئے 92 ارب روپے سے زائد کی ایل این جی اور دسمبر میں 361 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی گھریلو,کمرشل شعبے کو دینے کی تجویز ہے . ذرائع کا کہنا تھا کہ جنوری میں 575 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی اور فروری میں 332 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی گھریلو اور کمرشل شعبے کو منتقل کرنے کی تجویز ہے . واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں 592 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ ہے اور جنوری 2022 میں 772 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ ہے . . .

متعلقہ خبریں