‘مشفق الرحیم نے کہا کہ ’میں یقینی طور پر دستیاب ہوں، میں کیوں نہیں ہوں گا؟ ظاہر ہے کہ میرا ورلڈ کپ مایوس کُن تھا اور پاک بنگلادیش سیریز میرے لیے ایک بہترین موقع تھی . ‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ دستیاب ہیں جس پر میں نے کہا کہ یقیناً میں دستیاب ہوں لیکن مجھے بتایا گیا کہ سلیکشن کمیٹی، ٹیم مینجمنٹ، ہیڈ کوچ اور ٹیم ڈائریکٹر نے مجھے ڈراپ کرنے کا اجتماعی فیصلہ کیا ہے . ‘ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے . بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے . پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے . . .
بنگلا دیش (قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کے وکٹ کیپر و بیٹسمین مشفق الرحیم نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں پاکستان بنگلادیش سیریز میں آرام نہیں دیا گیا ہے بلکہ اُنہیں ڈراپ کیا گیا ہے . بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشفق الرحیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ’سچ کہوں تو، میں ابھی اس مرحلے پر نہیں پہنچا ہوں کہ جب مجھے کسی کو بتانا پڑے کہ مجھے آرام کی ضرورت ہے .
متعلقہ خبریں