پی ٹی اے نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بحال کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بحال کر دیا، ٹک ٹاک نے غیرقانونی غیراخلاقی مواد اپ لوڈ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی، پی ٹی اے غیراخلاقی اور سماجی اقدار کیخلاف مواد کی مانیٹرنگ جاری رکھے گا . تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بحال کر دیا ہے، ٹک ٹاک کی بحالی کیلئے پی ٹی اے مسلسل ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطے میں تھی، کمپنی ٹک ٹاک نے غیرقانونی غیراخلاقی مواد اپ لوڈ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد پابندی ہٹائی گئی ہے، پی ٹی اے غیراخلاقی اور سماجی اقدار کیخلاف مواد کی مانیٹرنگ جاری رکھے گا .

ٹاک ٹاک کمپنی نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ جو صارفین مسلسل غیرقانونی مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہوں گے ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو بلاک کردیا جائے گا . یاد رہے پی ٹی اے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بند کیا تھا . اس سے قبل 13 ستمبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے . پی ٹی اے کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو چلانے کیلئے کوئی بھی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ نہیں ہے، سوشل میڈیا کو معاشرے کیمطابق کنٹرول کیا جاتا ہے . جعلی سمز نکلنا بند نہیں ہوئی لیکن کارروائی جاری ہے، جعلی سمز کی روک تھام کیلئے کئی کمپنیوں کو جرمانے بھی کیے گئے ہیں . چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیرمعیاری ویڈیوز ہوتی ہیں، چار مرتبہ بلاک ہوچکا ہے، ٹک ٹاک کسی کی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے نہیں روک سکتا . ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے . عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ ٹک ٹاک ہمارے اسٹینڈرڈ کے مطابق تسلی بخش اقدامات کرے، ہمیں کبھی خوشی نہیں ہوتی کسی بھی ایپلیکیشن پرپابندی لگائیں . . .

متعلقہ خبریں