صدر مملکت ، وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کا دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بر صغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی وفات پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا . صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ دلیپ کمار عاجز، پروقار اور بہترین شخصیت کے مالک تھے .

غم کی اس گھڑی میں دلیپ کمار خاندن کے ساتھ ہیں . وزیر اعظم عمران خان نے بھی دلیپ کمار کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار (یوسف خان ) بہترین شخصیت کے مالک اداکار تھے . قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ یوسف خان کا فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے ، انہوں نے ناقابل فراموش کردار نبھائے ، ان کی بعض فلموں کو جو شہرت ملی وہ کسی اور کو نصیب نہ ہوئی . وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ دلیپ کمار کی وفات فلمی دنیا کے سنہری باب کا خاتمہ ہے ، دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو زبان سمجھی اور بولی جاتی ہے دلیپ ان تمام لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں . . .

متعلقہ خبریں