اس موقع پر شاہین نے غیر ضروری طور پر تیز تھرو کردیا جو وکٹ کے سامنے کھڑے عفیف کے ٹخنے پر لگ گیا جس سے وہ پچ پر گر پڑے . شاہین نے بیٹرسے اسی وقت معذرت کی اور قریب جاکر اسے حوصلہ دیا اور ہمت بندھائی، اس موقع پر فوری طبی امداد کے لیے ڈاکٹر کو بھی گراؤنڈ میں طلب کیا گیا، جس کے بعد عفیف دوبارہ بیٹنگ کے لیے وکٹ پر آگئے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے شاہین کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کے رویے پر سخت تنقید کی . بعدازاں میچ کے بعد شاہین آفریدی خود چل کر عفیف کے پاس گئے اور ان سے دوبارہ معذرت کی اور گلے بھی لگایا . پی سی بھی کی جانب سے دونوں کرکٹرز کے ملنے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس پر شائقین کرکٹ نے خوشی کا اظہار کیا ہے . . .
ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نیگیند مارنے پر میچ کے بعد بنگلادیشی بیٹر عفیف حسین سے ملاقات کی اور ان سے معذرت کی . پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیشی بلے باز عفیف حسین نے شاہین کو تیسرے اوور کی دوسری گیند پر چھکا مارا تھا، اس کے فوری بعد اگلی ہی گیند عفیف نے روکی جو سیدھا شاہین کے ہاتھ میں گئی .
متعلقہ خبریں