قیمتی اراضی کی بندر بانٹ پر سول ایوی ایشن کے متعدد افسران گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اراضی پر قبضے میں‌ اپنے ہی افسران ملوث نکلے، قیمتی اراضی کی بندر بانٹ پر سول ایوی ایشن کے متعدد افسران گرفتار . تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 9 ایکڑ قیمتی اراضی کی بندر بانٹ کے کیس میں ایف آئی اے نے سی اے اے کے تین افسران اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا .

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بیش قیمت 9 ایکڑ اراضی میں بدعنوانی کے الزام میں ایف آئی کارپوریٹ کرائم سرکل نے دو مقدمات درج کرکے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا . گرفتار ملزمان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تین افسران اور ایک پرائیوٹ فرد بھی شامل ہے . ذرائع کے مطابق گرفتار افسران میں زریں گل درانی، محمد یونس درانی، سید محمد کلیم اور نجی شہری مشتاق شامل ہیں . ایف آئی اے حکام کی جانب سے درج دو مقدمات میں مجموعی طور پر 32 ملزمان کو شامل کیا گیا ہے . نامزد ملزمان میں سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ ثاقب سومرو، اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر محمد علی شاہ، قاضی جان محمد، اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، کمشنرز مختیارکار، تپے دار، سپر وائزر اور دیگر ملزمان میں رجسٹرار، سی اے اے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و دیگر پرائیوٹ افراد بھی شامل ہیں . ایف آئی اے کی چھاپہ مارٹیم نے اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر محمد علی شاہ کو گرفتار کرنے کے لیے گھر پر چھاپہ بھی مارا مگر وہ ہاتھ نہ آسکے . نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئےایف آئی اے کے مختلف سرکل کے اہلکاروں پر ایک ٹیم تشکیل دی ہے، جسے جلد از جلد نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے . نامزد ملزمان میں سی اے اے اراضی پر حال ہی میں مبینہ قبضہ کرنے میں ملوث ارسلان نامی شخص کو بھی شامل کیا گیا ہے . ایف آئی اے چھاپہ مار ٹیم نے اس وقت کے اے سی، ڈی سی محمد علی شاہ کے گھر پرچھاپہ مارا تاہم سید محمد علی شاہ چھاپے کی مبینہ اطلاع ملنے پر گھر پر دستیاب نہیں ہوئے . نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے مختلف سرکل کے اہل کاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں