ملک قدیر . حیدر جمال نے کہا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ملک میں مہنگائی کی شرح 400فیصد تک بڑھ چکی ہے . عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے . نا اہل حکمرانوں کی جانب سے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ در اصل ملکی صنعت کے لیے آخری کیل ثابت ہوگا . اس سے حکومتی قرضوں میں بھی 300ارب روپے کا سالانہ بوجھ پڑے گا . سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے گھبراتے ہیں، شرح سود میں اضافے سے سرمایہ کاری مزید سست ہوجائے گی . حکمرانوں نے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیاہے . انہوں نے کہا کہ ڈالر 170روپے سے تجاوز کرچکا ہے جبکہ تجارتی خسارہ ایک ا رب 66کروڑ ڈالر سے بڑھ چکا ہے . غریب عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا گیامگر صورتحال یہ ہے کہ عوام کو بے روزگار کیا جارہا ہے . کلبھوشن کو اپیل کا حق فراہم کرنا عالمی دباؤ پر بھارت کو خوش کرنے کی کوشش ہے . اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کو بھی آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر عمل در آمد کرتے ہوئے پامال کیا جارہا ہے . موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں عوام کی قوت خرید اورقوت برداشت دونوں ہی جواب دے گئی ہیں . ادویات کی قیمتوں میں 312فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے . نا ا ہل حکمران عوام کو علاج معالجے کی سہولتوں سے محروم کرنا چاہتے ہیں . . .
شکرگڑھ (قدرت روزنامہ)سماجی کارکنوں و تاجروں احمد کمال . حافظ ابرار .
متعلقہ خبریں