ٹی ایل پی معاہدے میں پوراایک اختلافی نوٹ لکھا ٗ فواد چوہدری معاملے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کی مین اسٹریمنگ کا مطلب مجھے نہیں پتا،اتنی نفرت پر مبنی جو آئیڈیالوجیز ہوتی ہیں وہ مین اسٹریم نہیں ہوا کرتیں اور فرقہ واریت کے اوپر مبنی آئیڈیالوجیز کیسے مین اسٹریم ہوسکتی ہیں، جو آئیڈیالوجی اور جو نظریہ اس بات پر قائم ہو کہ صرف یہ نظریہ صحیح ہے اور باقی سارے جو ہیں ان کو قتل کردینا چاہئے یاان کو ختم کردینا چاہئے ، وہ آئیڈیالوجی تو کبھی مین اسٹریم تو ہوہی نہیں سکتی، یہ لوگ کبھی مین اسٹریم نہیں ہوسکتے، کبھی بھی نہیں ہوسکتے . سچی بات ہے کہ ابھی تک تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ہونے والا معاہدہ کابینہ کے سامنے نہیں آیا .

پی ٹی آئی کے ٹی ایل پی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے حوالہ سے نہ کوئی بات آئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز ہے . تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے معاملہ پر میں نے پورا ایک اختلافی نوٹ لکھا ہے . ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں کیا . . .

متعلقہ خبریں