سعودی عرب میں کورونا کے بعد ایک او وباء پھیلنے کا خدشہ

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں کورونا کے بعد ایک او وباء پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا . سعودی میڈیا کے مطابق ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ مملکت میں موسمی انفلوئنزا پھیلنے کا خدشہ ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ تمام سعودی شہری اور ملک میں مقیم غیر ملکی موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لازمی حاصل کریں کیوں کہ ماہرین صحت کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ مرحلے کے دوران سعودی عرب میں موسمی انفلوئنزا بڑے پیمانے پر پھیل سکتا ہے ، جس سے بچنے کے لیے اب تک پانچ لاکھ افراد مملکت میں موسمی انفلوئنزا ویکسین لگوا چکے ہیں ، دیگر تمام سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی بھی حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور موسمی انفلوئنزا ویکسین لازمی لگوائیں .

انہوں نے کہا کہ کئی ملکوں میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، متعلقہ ملکوں کے صحت ادارے اس حوالے سے دباؤ میں ہیں ، متاثرہ ممالک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ، اس لیے وہاں اب بھی ماسک کی پابندی پر زور دیا جا رہا ہے اور ویکسین نہ لگوانے والوں پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے . علاوہ ازیں سعودی عرب میں کورونا وباء سے تحفظ کے بوسٹر ڈوز کیلئے 2 ویکسین کی منظوری دے دی گئی ، سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے دو ویکسین منظور کی ہیں ، سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ بوسٹر ڈوز کے لیے فائزر اور موڈرنا کی منظوری دی گئی ہے لیکن ان میں سے کوئی ایک تیسری خوراک کے طور پر دی جائے گی ، جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک 6 ماہ پہلے لگوالی ہے ، ایسے افراد بوسٹر ڈوز حاصل کریں کیوں کہ معدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تیسری بوسٹر ڈوز لگوانا ضروری ہے . . .

متعلقہ خبریں