نازیبا پیغامات بھیجنے کا معاملہ، خاتون نے ٹم پین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

برسبین(قدرت روزنامہ) کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ نے آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ٹم پین سے ہرجانے کے ساتھ معافی کا مطالبہ کردیا . آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر ٹم پین ان دنوں مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں اور انہیں 18-2017ء کے ایک سکینڈل کے باعث ایشز سیریز سے قبل ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی علیحدہ ہونا پڑا ہے .

ٹم پین کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ معافی بھی مانگ چکے ہیں لیکن اب بھی ٹم پین کی اس سکینڈل سے جان نہیں چھوٹی . کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اب کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ نے اس معاملے پر ٹم پین کی معافی قبول نہ کرتے ہوئے ان سے ہرجانے کے ساتھ معافی کا مطالبہ کیا ہے اور انہیں 40 ہزار ڈالر ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے . کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ کی جانب سے یہ اقدام معاملے کو ختم کرنے کی جانب ایک قدم ہوسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں ٹم پین کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے . واضح رہےکہ ٹم پین پر18-2017ء کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے جب کہ ٹم پین اس پر معافی بھی مانگ چکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں