بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ٗ قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کر دی گئیں

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کردی گئیں،سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے ،شاہنواز دھانی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا ،فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون سے آؤٹ ہوئے،پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم نے کی ،دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی اور خوشدل شاہ ،سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر ،عثمان قادر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے . دوسری جانب بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ڈیبیو کیا ہے، انہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کیپ دی .

ڈیبیو کرنے کے بعد شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں . میچ سے قبل شاہنواز دھانی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کی کِٹ میں ملبوس ہیں . ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہنواز دھانی نے لکھا کہ الحمداللّہ!میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے جا رہا ہوں . شاہنواز دھانی نے لکھا کہ میں سبز رنگ میں کھیلنے کے لیے بہت خوش اور پْرجوش ہوں . دھانی نے لکھا کہ یہ سب میری والدہ کی دعائوں سے ہوا، مجھ سے محبت کرنے اور میری حمایت کرنے کیلئے آپ سب کا شکریہ، اور دعا کریں کہ میں اپنے ملک کو فخر محسوس کروائوں . . .

متعلقہ خبریں