اسلام آباد ہائیکورٹ، مریم نواز کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازکے وکیل نے 24 نومبر کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی . تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے وکیل عرفان قادرایڈوکیٹ نے التوا کی درخواست دائرکی .

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث 24 نومبر کو پیش نہیں ہو سکتا . 24نومبر کے بجائے سماعت کسی اور تاریخ تک ملتوی کی جائے . واضح رہے کہ گذشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے اپیلوں پر سماعت کی . مریم نوازاپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں . نیب پراسیکیوٹرعثمان راشد نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر دلائل دیے . گذشتہ سماعت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نےعدالت کے پوائنٹس نوٹ کیے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی . اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اپیلوں پرسماعت 24 نومبر تک ملتوی کی تھی . وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹوزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب سماجی ویب سائٹ پراپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ ‏مریم صفدر وہ مجرم ہے جو نیب عدالت کے سزا کے فیصلے کیخلاف اپنی ہی اپیل پر بار بار التوا لے کر کیس کا فیصلہ ہونے نہیں دے رہی ہے . وزیر مملکت نے کہا کہ جولائی 2018 میں سزا کیخلاف اپیل دائر کی گئی . آج نومبر 2021 یعنی 3 سال 3 ماہ ہوگئے مگر موصوفہ کیس ہی آگے نہیں چلنے دے رہی .

فواد چوہدری کا ٹوئیٹ فرخ حبیب سے قبل وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی ویب سائٹ پرٹوئٹ میں لکھا کہ مریم نواز کی طرف سے سولہویں التواء کی درخواست دائر کی گئی ہے . فواد چوہدری نے لکھا کہ دوسری طرف عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری و ساری ہے . سیسیلین مافیا نہیں تو اور یہ لوگ کیا ہیں؟ . .

متعلقہ خبریں