نسلہ گرانا ہے یا جیل جانا ہے؟ چیف جسٹس کا کمشنر کراچی کو حکم

(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ ابھی جائیں اورنسلہ ٹاور گرائیں . ساری مشینری کراچی سے لے کرجائیں اورگرانا شروع کردیں .

چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی کہ تجوری ہائٹس بھی آج گرا کر رپورٹ پیش کریں . سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں نسلہ ٹاورانہدام کیس سےمتعلق سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان گلزاراحمد نے کمشنرکراچی کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہوا کمشنر صاحب جو کام کہا تھا وہ ہوا یا نہیں؟؟ کمشنر کراچی نے عدالت سے کہا کہ ہمیں آپ سے رہنمائی درکار ہے . چیف جسٹس نے اظہاریِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سیدھی بات کریں بلڈنگ گرائی یا نہیں ؟ آپ کا یہاں سے جیل جانےکا ارادہ ہے؟ کمشنر کراچی نے کہا کہ میری بات سنیں کچھ بتانا چاہتا ہوں . چیف جسٹس نے کہا کہ آپ مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں، یہ کمشنر کہلانےکے لائق ہے؟ یہ اٹھارہ گریڈ کا افسر ہے جو ایسی باتیں کررہا ہے یہاں . جسٹس قاضی امین نے کہا آپ کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی ہوگی . آپ کو معلوم ہے آپ کہاں کھڑے ہیں؟ سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام شروع عدالتی حکم کے بعد کمشنرکراچی ٹیم کے ہمراہ نسلہ ٹاورپہنچ گئے . اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسمابتول بھی ساتھ ہیں . اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے میڈیا کو بتایا کہ ضروری اقدامات کےساتھ آپریشن شروع کردیا . کراچی بھر سے ضروری مشینری منگوالی ہے . کوشش کی جائے گی کسی کا جانی ومالی نقصان نہ ہو . عمارت کو دسویں اور گیارہویں فلورسےتوڑا جائے گا . ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسویں فلورسےکام کاآغازکیا ،حفاظتی اقدامات کیےجارہےہیں . ایک سے 2 گھنٹے میں مکمل مشینری پہنچ جائے گی . کھڑکیاں دروازے نکالے جارہے ہیں . 2 ماہ میں عمارت مکمل مسمارکردیا جائے گا . انھوں نے مذید کہا کہ حفاظتی انتظامات مکمل کرکے مکمل مشینری فعال کردی جائے گی . ایس بی سی اے حکام کی نگرانی میں عمارت منہدم کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں